QR CodeQR Code

مہنگائی اللہ کیطرف سے اور قیمتیں فرشتے طے کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء کی نرالی منطق

25 Oct 2021 23:57

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طفیل انجم کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں مہنگائی اللہ کی جانب سے ہے، اللہ تعالیٰ ہی ہر روز ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے، جو ہر چیز کے نرخ کا تعین کرتا ہے‘‘۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طفیل انجم کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے اور نرخ کا تعین فرشتے کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان پی کے 49 سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں مہنگائی اللہ کی جانب سے ہے، اللہ تعالیٰ ہی ہر روز ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے، جو ہر چیز کے نرخ کا تعین کرتا ہے‘‘۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک بحران آیا اور معیشتیں تباہ ہوگئیں اور کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا، پاکستان پہلے سے ہی ایک غریب ملک تھا تو اس نے تو لازماً متاثر ہونا تھا۔ سوشل میڈیا پر رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم طفیل انجم اپنے اس بیان پر نادم ہونے کے بجائے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔


خبر کا کوڈ: 960453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960453/مہنگائی-اللہ-کیطرف-سے-اور-قیمتیں-فرشتے-طے-کرتے-ہیں-پی-ٹی-آئی-رہنماء-کی-نرالی-منطق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org