0
Tuesday 26 Oct 2021 00:16

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر سے خیبر پختونخوا میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے 8 نومبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 10 سے 12 نومبر تک کریں گے۔ جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ ٹربیونلز 19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے اور الیکشن کمیشن 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، ہنگو اور لکی مروت میں بھی 19 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات تحصیل اور نیبرہُڈ کونسل کے لیے ہوں گے، جس میں ووٹر اپنے میئر/چیئرمین اور اراکین منتخب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 960457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش