0
Tuesday 26 Oct 2021 00:23

شرعی عدالت نے ’’سورا‘‘ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دیدیا

شرعی عدالت نے ’’سورا‘‘ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی شرعی عدالت نے "سورا" کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سورا ‏کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا دیا۔ فیصلے میں سورا کی رسم کو غیر اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سورا رسم ‏ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے ہے، تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت سورا رسم جرم ‏ہے۔ سورا کی رسم میں عورت کو صلح کے بدلے دوسرے فریق کو دیا جاتا ہے۔ یہ رسم قبائلی اضلاع میں آج بھی موجود ہے، ‏جس میں قاتل کو جرگے کے فیصلے پر بہن، بیٹی یا بھتیجی مقتول کے اہل خانہ کو دینا ہوتی ہے۔ سورا رسم کیخلاف درخواست شرعی عدالت میں دائر کی گئی تھی، جس پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج فیصلہ ‏سنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 960458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش