QR CodeQR Code

خیبر پختونخواہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ

26 Oct 2021 01:29

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کو 3سال کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، زمین کی مالیت کا 0.10 فیصد یومیہ جرمانہ بھی وصول کیاجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے تجاوزات کرنے والوں کو 3 سال کی سزا کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پبلک پراپرٹی ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کو 3سال کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، زمین کی مالیت کا 0.10 فیصد یومیہ جرمانہ بھی وصول کیاجائے گا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق تجاوزات کےتعین کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور تجاوزات کے رضا کارانہ خاتمے کیلئے 3 دن کی مہلت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 960477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960477/خیبر-پختونخواہ-میں-تجاوزات-مافیا-کے-خلاف-سخت-قانون-سازی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org