0
Tuesday 11 Aug 2009 11:12

پاکستان بھارت میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے:بھارتی آرمی چیف کا الزام

پاکستان بھارت میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے:بھارتی آرمی چیف کا الزام
نئی دہلی:بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں مستقل دیرپا امن کا خواہاں نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف دو رخی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے لیکن بھارت میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ایک طرف پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ چاہتا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فوج استعمال کر رہا ہے لیکن دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں دراندازوں کو بھیج کر یہاں دہشت گردی کو بڑھا رہا ہے۔ پاکستان کو جب بھی موقع ملا وہ مسئلہ کشمیر کو اٹھائے گا اور اس تناظر میں دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ سمیت کئی معاملات پر امن طور پر گزرے ہیں تاہم پاکستان طویل المیعاد امن و استحکام کا خواہاں نہیں ہے اس لئے موسم سرما کی برفباری اور راستوں کی بندش سے قبل زیادہ سے زیادہ درانداز بھیجنے کی کوشش جاری ہے۔ اس سوال پر کہ کیا پاک آرمی کی اسٹیبلشمنٹ دراندازی کو مدد دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 9605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش