QR CodeQR Code

سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

26 Oct 2021 10:17

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے علماء کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اور موثر قانون سازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ خاکے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر چئیرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سے جواب طلب کرلیا۔ سنگل بنچ نے لیاقت چوہان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے علماء کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اور موثر قانون سازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 960501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960501/سوشل-میڈیا-سے-گستاخانہ-مواد-نہ-ہٹانے-کا-معاملہ-ہائیکورٹ-نے-جواب-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org