QR CodeQR Code

این اے 133

ضمنی الیکشن کیلئے امیدوراں نے کاغذات جمع کرا دیے

26 Oct 2021 10:47

خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور  پیپلز پارٹی نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرا دیے۔ این اے 133 کی نشست  کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل نے کاغذات  جمع کروائے۔ تینوں جماعتوں کے امیدوار کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے جہاں ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے کاغذات وصول کیے۔ خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست  (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 960509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960509/ضمنی-الیکشن-کیلئے-امیدوراں-نے-کاغذات-جمع-کرا-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org