0
Tuesday 26 Oct 2021 11:37

ٹی وی ڈراموں میں بے ہودہ مناظر پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ٹی وی ڈراموں میں بے ہودہ مناظر پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پیمرا کا ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے جیسے مناظر پر پابندی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے رانا قیصر محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے سید مصطفی نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کی جانب سے 21 ستمبر 2021 کو ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے جیسے مناظر دکھانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق بغیر شکایت تمام چینلز کو ڈراموں میں گلے ملنے کے مناظر دکھانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھجوایا گیا۔ نیوز چینلز ڈرامے نہیں دکھاتے، اس کے باوجود انہیں بھی پیمرا نے نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔ نوٹیفکیشن پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل براڈکاسٹ میڈیا آپریشنز نے جاری کیا، جس کے پاس قانونی اختیار نہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار صرف پیمرا اتھارٹی کے پاس ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کی جانب سے ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے جیسے مناظر پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ مزید استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 960522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش