0
Tuesday 26 Oct 2021 12:26

رحیم یار خان، 9 افراد کے قتل کے 8 مبینہ سہولتکار گرفتار

رحیم یار خان، 9 افراد کے قتل کے 8 مبینہ سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں 8 مبینہ سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے مطابق سرچ آپریشن چوک ماہی میں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے مزید بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں و دیگر جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، انکشافات پر تمام تر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 960531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش