QR CodeQR Code

التنف فوجی اڈے پر ہونیوالے حملوں کے پیچھے ایران ہے، امریکہ

26 Oct 2021 18:07

مقامی میڈیا کیمطابق چند ایک امریکی حکام کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گذشتہ بدھ کے روز عراق و اردن کی سرحد کے قریب واقع شامی علاقے التنف میں قائم غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالے ڈرون حملوں کو ایرانی حمایت حاصل تھی


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ التنف میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر ہونیوالے حالیہ ڈرون حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران ان حملوں کا سرچشمہ اور حامی ہے تاہم حملہ آور ڈرون ایران سے نہ آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ حملہ آور ڈرون ایرانی تھے اور لگتا ہے کہ انہیں استعمال کرنے کے لئے ایران نے ہی سہولیات فراہم کی تھیں۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے دعوی کیا کہ اس حملے میں 5 ڈرون طیارے استعمال کئے گئے تھے جن پر بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لدا ہوا تھا اور التنف میں قائم (غیر قانونی) امریکی فوجی اڈے کے دونوں حصے؛ "فوجی" اور "حکومت مخالف جنگجو"، اس حملے کا نشانہ بنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960568/التنف-فوجی-اڈے-پر-ہونیوالے-حملوں-کے-پیچھے-ایران-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org