0
Tuesday 26 Oct 2021 20:51

یار محمد رند اور جام کمال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یار محمد رند اور جام کمال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کے حمایتیوں نے آج کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مذکورہ رہنماؤں نے صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لائحہ عمل طے کرنے پر گفتگو کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے ہمراہ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی، ایم پی اے میر سلیم کھوسہ، سینیٹر دنیش کمار اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 960582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش