QR CodeQR Code

حکومت کو تمام چیزیں چھوڑ کر مہنگائی کو قابو کرنا چاہیئے، مفتاح اسماعیل

26 Oct 2021 23:09

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، روز ڈالر اوپر جارہا ہے، 22 فیصد سے زائد روپے کی قدر کم ہوچکی، پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، سب مہنگا کردیا گیا ہے، اس حکومت نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو تمام چیزیں چھوڑ کر مہنگائی کو قابو کرنا چاہیئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، روز ڈالر اوپر جارہا ہے، 22 فیصد سے زائد روپے کی قدر کم ہوچکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، سب مہنگا کردیا گیا ہے، اس حکومت نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ جنرل سیکریٹری ن لیگ سندھ نے کہا کہ حکومت کو تمام چیزیں چھوڑ کر مہنگائی کو قابو کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو آدمی چار پیسے کماتا ہے اس کے 8 پیسے کے اخراجات کردیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک تاجر کی حالت بہتر نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 960596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960596/حکومت-کو-تمام-چیزیں-چھوڑ-کر-مہنگائی-قابو-کرنا-چاہیئے-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org