0
Tuesday 26 Oct 2021 23:31

بھارت، کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 103 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائے گئے

بھارت، کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 103 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائے گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 284ویں دن منگل تک مجموعی طور سے 103 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائے گئے۔ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک ایک ارب تین کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار 594 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج 51 لاکھ 560 ہزار 54 کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 72 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 294 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ 31 کروڑ 35 لاکھ 17 ہزار 300 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی، اس لئے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 960599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش