QR CodeQR Code

ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی کا مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ

26 Oct 2021 23:42

ندربھان نالہ پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے مولانا امداد علی گھلو اور خضر عباس کاظمی کی قیادت میں ان کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور گھلواں کا دورہ کیا، چندربھان نالہ پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے مولانا امداد علی گھلو اور خضر عباس کاظمی کی قیادت میں ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی نے جندے والا میں معروف سماجی اور سیاسی کارکن ملک سجاد حسین گھلو کے مرحوم بھائی ملک امداد حسین گھلو اور ملک زوار علی گھلو کے والد ملک بہار علی گھلو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی۔


خبر کا کوڈ: 960608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960608/ڈاکٹر-علامہ-شبیر-میثمی-کا-مظفر-گڑھ-کی-تحصیل-علی-پور-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org