0
Saturday 3 Sep 2011 00:12

سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی نوکری کرنے میں مصروف ہے، 14 فروری الائنس

سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی نوکری کرنے میں مصروف ہے، 14 فروری الائنس
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق بحرین میں انقلابی گروہوں کے اتحاد 14 فروری الائنس نے آج جمعے کے روز ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں تاکید کی گئی ہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر بحرین اور مشرق وسطی کے دوسرے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور وہاں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو کچلنے میں مصروف ہے۔
بیانئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی آمرانہ رژیم جو لبنان، عراق، تیونس اور مصر میں اپنے اڈے کھو چکی ہے اس کوشش میں مصروف ہے کہ خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کو ختم کر دیا جائے اور عرب ممالک میں رونما ہونے والی عوامی انقلابی تحریکوں کو استکبار جہانی اور عالمی صہیونیزم کے مفاد میں موڑ دیا جائے۔ بیانئے میں تاکید کی گئی ہے کہ مصر، تیونس، یمن اور بحرین کی انقلابی قومیں سعودی عرب کو کبھی بھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گی۔
14 فروری الائنس کے اس بیانئے میں جو 15 سالہ بحرینی نوجوان "علی جواد الشیخ" کی حکومتی فورسز کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے صادر کیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد نے آل خلیفہ کے ہرکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ حکومتی فورسز نے آنسو گیس، زہریلی گیس اور اسلحے کے زور پر لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ بحرینی سیکورٹی فورسز نے "سیترہ" شہر کے اس میڈیکل سنٹر کا محاصرہ کیا جہاں شہید علی جواد الشیخ کا جسد خاکی رکھا گیا تھا اور وہاں سے شہید کی میت کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے شہید کے ورثا کو بیان تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ ورثا نے موقف اختیار کیا کہ انکا بیٹا صبح نماز عید پڑھنے گیا تھا اور واپسی پر آل خلیفہ کے دہشت گردوں نے اسکے سر میں آنسو گیس کا شیل فائر کیا جس سے وہ شہید ہو گیا۔
بیانئے کے مطابق شہید علی جواد الشیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اسکی برکناری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے تاکید کی کہ بحرینی حکومت سعودی عرب کی کٹھ پتلی حکومت میں تبدیل ہو چکی ہے۔
بیانئے میں تاکید کی گئی ہے کہ بحرینی عوام اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے میدان شہداء میں دھرنا دینے اور اسے سیکورٹی فورسز سے واپس لینے کا پکا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 96066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش