0
Wednesday 27 Oct 2021 16:03

مفتی پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی کا طعنہ دیدیا

مفتی پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی کا طعنہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کے حوالے سے معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست پر سکیورٹی کا طعنہ دے دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز گردش کر رہی تھیں، جس میں پاکستانی نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کر کے سیکیورٹی کا طعنہ دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کر دے گی۔ شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’’مل گئی سکیورٹی؟‘‘۔ خیال رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا۔
خبر کا کوڈ : 960687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش