QR CodeQR Code

چمن، پاک افغان بارڈر 22 دنوں سے تجارت و آمدورفت کیلئے بند

27 Oct 2021 17:23

انتظامیہ کے مطابق انہیں ابھی تک پاک افغان بارڈر کھولنے، افغانستان کیلئے نئی ٹریڈ پالیسی اور آمدورفت سے متعلق اعلانات کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر واقع باب دوستی گزشتہ 22 دنوں سے بند ہے۔ جسکی وجہ سے دوطرفہ تجارت اور اس سے وابسطہ افراد کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ چمن میں کسٹم اور ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک پاک افغان بارڈر کھولنے، افغانستان کیلئے نئی ٹریڈ پالیسی اور آمدورفت سے متعلق اعلانات کا نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔ وزیرخارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سرحدی مسائل کے حل کے لئے کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ جس کے بعد پاک افغان بارڈر 24 گھنٹے ٹریڈ اور 12 گھنٹے پیدل آمدورفت کیلئے کھولنے سمیت کئی اعلانات کیے تھے۔
 
چمن چیمبر کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی قیادت میں گزشتہ روز کابل جانے والے وفد کا آج اسلام آباد میں پاک افغان بارڈر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوگا۔ جس میں دورہ کابل کے بعد نئی سرحدی پالیسی پیش رفت کا امکان ہے۔ کمشنر اسپین بولدک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو نکات اتفاق رائے تک باب دوستی بند رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 960704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960704/چمن-پاک-افغان-بارڈر-22-دنوں-سے-تجارت-آمدورفت-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org