0
Wednesday 27 Oct 2021 20:53

محمد حسین محنتی دوسری بار آئندہ تین سال کیلئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر منتخب

محمد حسین محنتی دوسری بار آئندہ تین سال کیلئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ (40) کے تحت جماعتی مصالح اور ارکان صوبہ سندھ کی آراء کو ملحوظ رکھتے ہوئے محمد حسین محنتی کو دوسری مرتبہ جماعت اسلامی سندھ کا امیر مقرر کیا ہے۔ ان کے منصب کی مدت یکم نومبر 2021 تا 31 اکتوبر 2024ء ہوگی۔ اس سے قبل وہ ضلع جنوبی اور حلقہ کراچی کے امیر و صوبائی نائب امیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ مرحوم عبدالستار افغانی کے دور میں کونسلر اور بلدیہ کراچی کی مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

محمد حسین محنتی 2002ء میں ایم ایم اے کے پیلٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے، وہ پیشے کے لحاظ سے چارٹر اکاؤٹنٹ (CA) ہیں۔ ان کے بھائی محمد ذکر محنتی تیسری بار کنٹومینٹ بورڈ کلفٹنس سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق نومنتخب امیر کی تقریب حلف برداری اتوار 31 اکتوبر کو صبح 11 بجے قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جس میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیمات کے ہر سطح کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔ تقریب حلف برداری میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 960723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش