0
Wednesday 27 Oct 2021 21:20

شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 960726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش