QR CodeQR Code

تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز

27 Oct 2021 21:31

اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جبکہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ آن لائن شرکت کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جبکہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ آن لائن شرکت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کی افغانستان میں پائیدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ ایران بھی روس، چین، پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 960727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960727/تہران-میں-افغانستان-کے-ہمسایہ-ممالک-وزرائے-خارجہ-اجلاس-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org