0
Wednesday 27 Oct 2021 22:53

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 30 افسران کے تبادلے

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 30 افسران کے تبادلے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ 9 سیکریٹریز اور 7 ڈپٹی کمشنرز سمیت گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے 30 آفیسروں کو ادھر ادھر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رشید علی کو سیکریٹری سیاحت، ظفر وقار تاج سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ثناء اللہ سیکریٹری صحت، آصف اللہ سیکریٹری منرلز، سجادحیدر سیکرٹری تعمیرات تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میر وقار کو کمشنر گلگت، رحمان شاہ ڈی جی معائنہ کمیشن، منصور عالم سیکریٹری ایکسائز، نجیب عالم سیکریٹری واٹر اینڈ پاور، محمد سلیم افضل ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، ولی خان آئی جی جیل خانہ جات، عمران علی ایڈیشنل سیکریٹری ہوم، غلام علی ایڈیشنل سیکریٹری منرلز، عباس علی ڈی جی ایس ڈی اے، عامر خان ڈپٹی سیکریٹری تعلیم، امیر اعظم ڈپٹی سیکریٹری ہوم، ذاکر حسین ڈپٹی کمشنر غذر، سعد بن اسد کو ڈی سی ہنزہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ فیاض احمد ڈی سی دیامر، ذید ڈی سی نگر، محمد رضا ڈی سی گانچھے، محمد عثمان علی ڈی سی کھرمنگ، ذوالقرنین حیدر ڈی سی استور، محمد حسین ڈی ایس ایڈمن تعلیم، عظیم اللہ ایڈمنسٹریٹر ذکواۃ و عشر، محمد طارق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو، حبیب الرحمن ڈی ایس ایڈمن فنانس، طیب سمیع خان ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز، شرجیل وٹو کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 960737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش