QR CodeQR Code

ملتان، آمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دورہ ملتان، نوجوانوں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا 

27 Oct 2021 23:10

چیف آف آرمی سٹاف کو آپریشنل اور ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے کوٹ عبدالحکیم کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر ملتان پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو آپریشنل اور ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے کوٹ عبدالحکیم کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے جنگی حالات میں ریسیکیو اور نہروں پر پل تعمیر کرنے کا عملی مظاہرہ کیا جسے آرمی چیف نے سراہا۔


خبر کا کوڈ: 960741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960741/ملتان-آمی-چیف-قمر-جاوید-باجوہ-کا-دورہ-نوجوانوں-کی-عملی-مشقوں-معائنہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org