0
Wednesday 27 Oct 2021 23:22

ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار

ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 253 زخمی ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت ہے جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 253 زخمی ہیں، ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے گا، حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔ کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روز قیام کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا ہے جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد کی طرف جانے والی جی ٹی روڈ پر متعدد مقامات پر کینٹینرز لگائے گئے ہیں۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئی ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کے تمام تعلیمی ادارے و تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر بھی بند ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ٹی ایل پی کا فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ منظور نہیں کر سکتے باقی مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش