QR CodeQR Code

پاراچنار، حکومت کاغذات مال کے مطابق اراضی مسائل حل کرے، عمائدین پیواڑ

27 Oct 2021 23:41

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے موقع پر مخالف فریق نے قانون ہاتھ میں لیکر ان کے بے گناہ گیارہ افراد قتل کردئیے، عدالت اور متعلقہ ادارے کاغذات مال کے ذریعے مسئلے کو فوری حل کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے پیواڑ علی زئی قبائل نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے موقع پر مخالف فریق نے قانون ہاتھ میں لیکر ان کے بے گناہ گیارہ افراد قتل کردئیے، عدالت اور متعلقہ ادارے کاغذات مال کے ذریعے مسئلے کو فوری حل کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیواڑ علی زئی قبائل کے عمائدین حاجی اصغر حسین، صوبیدار (ر) علی افضل، شعیب حسین، صوبیدار (ر) محمد حنیف، ملک لائق حسین اور صوبیدار (ر) گلاب حسین نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پیواڑ علی زئی قبائل لکڑی کاٹنے کے لئے اپنے آبائی جنگل گئے تھے کہ مخالف گیدو قبائل نے فائرنگ کھول دی، جس سے ہمارے گیارہ افراد جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں کاغذات مال کا ریکارڈ موجود ہے اور علیزئی قبائل علاقے کے حقیقی وارث اور مالکان ہیں جبکہ گیدو قبائل کو انہوں نے اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھا تھا جو کہ اب خود ہماری زمینوں کے مالکان ظاہر کررہے ہیں اور بار بار قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ عدالت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے کاغذات مال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر فوری فیصلے صادر کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 960744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960744/پاراچنار-حکومت-کاغذات-مال-کے-مطابق-اراضی-مسائل-حل-کرے-عمائدین-پیواڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org