0
Thursday 28 Oct 2021 00:00

 رجسٹرڈ جماعت کے کارکنوں پر حکمران جماعت کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، آصف اخوانی 

 رجسٹرڈ جماعت کے کارکنوں پر حکمران جماعت کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، آصف اخوانی 
اسلام ٹائمز۔ میاں آصف اخوانی نائب امیر جماعت اسلامی و صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت جنوبی پنجاب اور محمد ایوب مغل جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت جنوبی پنجاب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک رجسٹرڈ جماعت کے کارکنوں پر حکمران جماعت کی طرف سے ظالمانہ اور پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مدنی ریاست کے قیام کے دعویدار حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سیاسی جماعت سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور گرفتار کارکنوں کو بلاتاخیر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نظام زندگی کو ریاستی جبر کے ذریعے مفلوج بنایا ہوا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت باز رہے، ایسے اقدامات ریاست کو کمزور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 960748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش