0
Thursday 28 Oct 2021 00:17

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر متعدد افراد گرفتار

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر متعدد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتر پردیش پولیس نے 5 اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر جشن منانے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر بھارتی ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو نشانے پر لے لیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ٹیم کی شکست کا نزلہ محمد شامی پر گرانے کی کوشش کی تھی۔

اسی طرح ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا۔ اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر کے خلاف اسکول انتظامیہ  کو شکایت دی جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 960755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش