0
Thursday 28 Oct 2021 09:28

لاہور، ایم ڈبلیو ایم شبعہ خواتین کے زیراہتمام سیرت النبی(ص) کانفرنس

لاہور، ایم ڈبلیو ایم شبعہ خواتین کے زیراہتمام سیرت النبی(ص) کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے چیمبر الیکشن آفس جیل روڈ لاہور میں سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے انجام دیئے، جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ نجبہ علوی نے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا بعد ازاں افشاں اور محترمہ حلیمہ نے شان رسالت مآب ص میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ذات گرامی حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے منور اس محفل میں شہر لاہور کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیرت النبی (ص) کانفرنس سے معلمات میں عصمت زہرا، معصومہ محقق، فرحانہ فصاحت، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور عظمی نقوی، نسیم زہرا، فلحیہ نقوی اور زینب حسنین جبکہ پروفیشنلز میں سے ڈاکٹر معصومہ، فاطمہ قمر پریذیڈنٹ اردو تحریک، روزی رضوی جرنلسٹ ایجوکیشنل اور ثنا نے خطاب کیا۔
 
مقررین نے سیرت مبارکہ رسول دو عالم (ص) کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے معاشرے میں امن، اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام ایک کٹھن دور میں داخل ہو چکا ہے، صیہونی اور طاغوتی طاقتیں دیں اسلام کو زک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، جبکہ مسلمان نہ صرف خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں بلکہ بدترین تفرقے بازی کا بھی شکار ہیں، تمام مسالک کے علمائے کرام حکم قرآن اور تعلیمات نبوی(ص) کے مطابق عوام کی راہنمائی کریں اور وحدت کی فضا قائم کریں۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں انٹیلیجنس آفیسر ثمینہ، ائیرفورس سے منسلک ہما، سی ای او ڈور آف اوئیرنس رباب، راحیلہ بزنس وومن اور بشری انیس پرنسپل لائزیم سکول شامل تھیں۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی کابینہ اراکین نیر زہرا نقوی، عالیہ رضوی، عندلیب، رضوانہ اور ساجدہ نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 960784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش