QR CodeQR Code

یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے

28 Oct 2021 10:08

پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت، کشمیر ہار چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یومِ سیاہ پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کیے گئے۔ پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت، کشمیر ہار چکا ہے لیکن اپنی ہٹ دھرمی کے سبب وہاں قابض ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف گزشتہ روز یومِ سیاہ منایا گیا، اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا جبکہ مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات، جلسوں کا انعقاد ہوا اور ریلیاں نکالی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 960794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960794/یوم-سیاہ-پر-لندن-میں-بھارتی-ہائی-کمیشن-کے-سامنے-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org