0
Thursday 28 Oct 2021 10:12

وزیراعلیٰ پنجاب کا قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکیورٹی حکام کو قانون ہاتھ میں لینے والےعناصر کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے غمزدہ خاندانو ں کے غم میں برابر کی شریک ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی بجا آوری میں اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی عملداری کو ہر صو رت یقینی بنایا جائے گا اور افسوسناک واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، حکومت صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 960795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش