QR CodeQR Code

اسلام آباد اور پنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل، ٹریفک کا نظام درہم برہم

28 Oct 2021 11:26

مری روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاک ر بند کیا گیا ہے جب کہ چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں ہیں۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کےعلاوہ  فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ دوسری جانب رکاوٹوں کے باعث شہریوں، طلبہ، نوکری پیشہ افراد، مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کی اسپتال منتقلی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960807/اسلام-ا-باد-اور-پنڈی-کو-ملانے-والی-مرکزی-شاہراہیں-سیل-ٹریفک-کا-نظام-درہم-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org