QR CodeQR Code

سعد رضوی اسلام آباد منتقل، مذاکرات کا آخری دور جاری

28 Oct 2021 11:41

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر حافظ سعد رضوی کو جیل سے خفیہ ٹیم کے حوالے کیا گیا، جو ہیلی کاپٹر پرسعد رضوی کو لیکر اسلام آباد چلی گئی، جہاں ٹی ایل پی کا احتجاج ختم کروانے کیلئے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کو گزشتہ شب کوٹ لکھپت جیل سے نکال کر اسلام آباد لے جایا گیا ہے، جہاں ان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر حافظ سعد رضوی کو جیل سے خفیہ ٹیم کے حوالے کیا گیا، جو ہیلی کاپٹر پرسعد رضوی کو لیکر اسلام آباد چلی گئی، جہاں ٹی ایل پی کا احتجاج ختم کروانے کیلئے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔ مذاکراتی ٹیم میں حکمران جماعت کے اہم وزراء کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے سینئر افسران بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960808/سعد-رضوی-اسلام-ا-باد-منتقل-مذاکرات-کا-ا-خری-دور-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org