QR CodeQR Code

آصف زرداری پر فردِ جرم عائد نہ ہوئی

28 Oct 2021 12:43

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 960820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960820/ا-صف-زرداری-پر-فرد-جرم-عائد-نہ-ہوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org