0
Thursday 28 Oct 2021 21:18

سروس کمیشن بند کرکے سندھ کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

سروس کمیشن بند کرکے سندھ کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کا پبلک سروس کمیشن بند کرکے صوبے کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، جس طرح ہم نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی تھی، ایسے ہی اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی یونین کونسل 7 محلہ شاہو بوراہو میں یوسی کے سیکرٹری اطلاعات اختر بروہی کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے یوسی صدر محمد مٹھل چانڈیو اور جنرل سیکریٹری قاسم بلوچ کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مختارکار علی چانڈیو سے ان کی اہلیہ، مختار علی جلبانی سے ان کی والدہ اور غلام حسین لغاری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

انہوں نے احمد علی چانڈیو سے ان کی والدہ اور وحید علی میرانی سے ان کے والد بخشل میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران جیالوں سے اپنے حلقہ انتخاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی اور علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کی جانب سے بتائے گئے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ روزگار دیتی ہے تو یہ محض دعوی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوامی شرکت ثابت کرے گی کہ قوم پی پی پی کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 960903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش