QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

28 Oct 2021 22:43

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے مثبت عملی اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر سے غاصبانہ قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے مثبت عملی اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور جنونی ہندؤں نے انسانیت کی تذلیل کرنے کو معمول بنا لیا ہے، بچے، بوڑھے، جوانوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت نے جنونیت کو فروغ دیکر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کئے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کرنے کی سازش کرتا رہتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کرسکی، ظلم و جبر کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ نہیں روکا گیا، تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے، ان کی حمایت کرتے رہینگے۔


خبر کا کوڈ: 960922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960922/پاکستان-میں-دہشتگردی-کے-پیچھے-بھارتی-ہاتھ-ملوث-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org