0
Friday 29 Oct 2021 16:46

کراچی، سپریم کورٹ کی تجوری ہائیٹس مسمار کرنے کیلئے بلڈر کو 4 ہفتوں کی مہلت

کراچی، سپریم کورٹ کی تجوری ہائیٹس مسمار کرنے کیلئے بلڈر کو 4 ہفتوں کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گلشن اقبال میں ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائیٹس مسمار کرنے کے لئے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ عدالت نے عمارت کے بلڈرز کو متاثرین کو 3 ماہ میں رقم واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس کو مسمار کرنے کے کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوئے اور کہا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے پر رضا مند ہیں مناسب وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دو ہفتوں کی مہلت دے رہے ہیں بلڈنگ گرائیں۔ اس پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں کا وقت بہت کم ہے۔

بعد ازاں عدالت نے بلڈنگ مسمار کرنے کے لئے 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی عمارت مسمار کرنے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ وکیل تجوری ہائٹس نے عدالت میں استدعا کی کہ عمارت کمشنر کراچی کی تحویل میں ہے، وہاں موجود دفتر سے الاٹیز کا ریکارڈ نکالنے کی اجازات دی جائے۔  عدالت نے حکم جاری کیا کہ کمشنر کراچی تمام ریکارڈ درخواست گزار کے حوالے کریں اور اس کی فہرست بھی بنائیں اور سامان کی فہرست آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ساتھ پیش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 961015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش