QR CodeQR Code

کوئٹہ، عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر ویب پورٹل متعارف

29 Oct 2021 21:50

ایک اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر ویب پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں تمام مقدموں کی معلومات اور فیصلے موجود ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء اور عام شہریوں کیلئے عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر ویب پورٹل متعارف کرا دیا گیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ویب پورٹل کا مقصد معلومات تک رسائی کو تیز کرنا ہے۔ آج بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ویب پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عدالت عالیہ کے دیگر سینیئر ججز بھی موجود تھے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ویب پورٹل پر زیر سماعت مقدموں کی معلومات، تمام کیسز کی کارروائی اور ان پر کئے جانے والے فیصلے موجود ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 961049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961049/کوئٹہ-عدالت-عالیہ-کی-ویب-سائٹ-پر-پورٹل-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org