0
Saturday 3 Sep 2011 08:20

کراچی قتل و غارت گری میں بلیک واٹرز، بھارتی را کے ایجنٹ اور اسرائیلی کمانڈوز ملوث ہیں، حافظ ادریس

کراچی قتل و غارت گری میں بلیک واٹرز، بھارتی را کے ایجنٹ اور اسرائیلی کمانڈوز ملوث ہیں، حافظ ادریس
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اور ادارہ معارف اسلامی منصورہ کے ڈائریکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں اس کی کمزوری اور زوال کا سبب قیادت کی نااہلی اور کرپشن ہے، جامع مسجد سید مودودی انسٹیٹیوٹ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ امت مسلمہ اگر دین اسلام اور اس کی عبادات کی روح کو سمجھ جائے تو ملکی فرعونوں اور غیر ملکی دہشتگردوں سے نجات مل سکتی ہے۔ 
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان میں عمومی طور پر تخریب کاری اور بالخصوص کراچی میں قتل و غارت گری کے پیچھے بلیک واٹرز، بھارتی را کے ایجنٹ اور اسرائیلی کمانڈوز ہیں۔ وزیر داخلہ ان غارت گروں کے وکیل بن چکے ہیں اور ایوان صدر اور وزیراعظم دولت سمیٹنے کے لیے دہاڑیاں لگا رہے ہیں۔ ان کرپٹ عناصر کو بھتہ خوروں اور قاتلوں کی حمایت درکار ہوتی ہے، اس لیے کوئی مجرم نہ پکڑا جاتا ہے نہ انصاف کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مکمل تبدیلی کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایک مہینے کی تربیت ہے، جس سے امت گزرتی ہے، مگر عید کا چاند نظر آتے ہی اکثر روزہ داروں کا ذہن اور عمل تبدیل ہو جاتا ہے۔ روزہ اللہ کی مکمل اطاعت اور اس کے دشمنوں سے مکمل قطع تعلقی کا بھرپور اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 96118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش