0
Saturday 30 Oct 2021 20:17

مہنگائی کا طوفان حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، آفاق احمد

مہنگائی کا طوفان حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کا طوفان حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، حکمرانوں کو مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی تکالیف کا قطعی احساس نہیں، وہ اشرافیہ کی فرمائش پوری کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے اپنی آزادی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے تنظیم کے ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کے مفادات پس پشت ڈال کر آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط کو تسلیم کرنا اپنی آزادی گروی رکھنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا نہ رکنے والا یہ طوفان عوام کی اجتماعی سوچ کو تیزی سے ختم کررہا ہے اور بہت تیزی سے انفرادیت پروان چڑھ رہی ہے جو انتہائی دکھ اور فکر کی بات ہے۔ آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے اور حکومت کے ماتحت تمام ملکی اداروں کے غیر ترقیاتی اخراجات کنٹرول کرکے مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر مرہم رکھے۔ آفاق احمد نے تحریک لبیک کی احتجاجی تحریک سے پیدا ہونے والی صورت پر تحریک لبیک کے قائدین اور حکمرانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کریں اور طاقت کے استعمال سے گریز کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 961197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش