QR CodeQR Code

ملک کو بحران اور مشکلات سے نکالنے کا حل قومی حکومت کا قیام ہے، ایاز لطیف پلیجو

31 Oct 2021 23:44

بدین پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیو اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو بھوک، بےروزگاری، غربت اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، زرداری نواز اور نیازی نے تباہ حالی اور مسائل کے علاوہ ملک اور قوم کو کچھ نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک کو بحران اور مشکلات سے نکالنے کا حل صاف شفاف الیکشن یا قومی حکومت کا قیام ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی جبکہ سندھ حکومت نے کرپشن، گندم چوری میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بھوک بے روزگاری غربت اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ زرداری، نواز اور نیازی نے تباہ حالی اور مسائل کے علاوہ ملک اور قوم کو کچھ نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کرپشن اور سفارش کلچر نے میرٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 961371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961371/ملک-کو-بحران-اور-مشکلات-سے-نکالنے-کا-حل-قومی-حکومت-قیام-ہے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org