0
Monday 1 Nov 2021 10:23

کشمیر کو جہاد اور جہاد کو اتحاد کی ضرورت ہے، باہمی اختلافات کا حل محبت سے ہی ممکن  ہے، سمیع اللہ ملک

کشمیر کو جہاد اور جہاد کو اتحاد کی ضرورت ہے، باہمی اختلافات کا حل محبت سے ہی ممکن  ہے، سمیع اللہ ملک
اسلام ٹائمز۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے پچیسویں آن لائن سیشن سے ملک کے نامور تجزیہ کار سمیع اللہ ملک نے خطاب کیا۔ سیشن میں قم المقدس، مشہد اور نجف اشرف کے علمائے کرام، سکالرز اور دانشمندوں نے شرکت کی اور سوالات پوچھے۔ انہوں نے سیشن کے میزبان نذر حافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برائے نام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں عملاً اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجرانہ سوچ کے ساتھ مجاہدانہ فیصلے نہیں کئے جا سکتے۔ بعد ازاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس پر بھی روشنی ڈالی کہ جہاد فقط تلوار اٹھا کر لڑنے تک محدود نہیں ہے بلکہ نفرتوں اور فاصلوں کو ختم کرنے کی سعی و کوشش کرنا  بھی اتحاد کی ایک قسم ہے۔ اگر ہم متحد ہوں گے تو ہمارا جہاد بھی کارگر اور موثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود ایران میں شیعہ حضرات کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں اور انہوں نے بھی میرے پیچھے نمازیں ادا کی ہیں۔ اُنہوں نے مخاطبین سے اپیل کی کہ نفرت انگیز چیزوں اور محتویٰ کو وائرل کرنے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے آن لائن سیشن سے اب تک ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، ڈاکٹر عنایت اللہ اندرابی، ڈاکٹر گلزار جعفری، ڈاکٹر قیصر عباس جعفری، ڈاکٹر ساجد خاکوانی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، طاہر یسین طاہر (اسلام آباد صحافی)، احمد میر کشمیری، ڈاکٹر محبوب اسلم، ڈاکٹر عبداللہ بلم (افریقہ)، علامہ مقصود ڈومکی (بلوچستان)، عبدالمناف غلزئی (برلن)، پروفیسر ندیم بلوچ (اسلام آباد)، مفتی گلزار نعیمی (اسلام آباد)، فاروق عادل، بی بی سی (صحافی، اسلام آباد)، رائے یوسف رضا دھنیالہ(جہلم)، ڈاکٹر حفیظ الرحمان (سیاست دان، کے پی کے)، پروفیسر نثار ہمدانی (آزاد کشمیر، ماہر تعلیم)، افتخار کاظمی (آزاد کشمیر، ماہر تعلیم) اکرم سہیل (آزاد کشمیر، سابق بیوروکریٹ، شاعر و ادیب)، جواد کاظمی (آزاد کشمیر، ماہر تعلیم) جاوید راٹھور (امریکا، سابق سیکرٹری بے نظیر بھٹو) عطاء الرحمان چوہان (چیئرمین اردو نفاذ تحریک)، سلمان درانی (لاہور صحافی)، ڈاکٹر عبداللہ بلم (افریقہ) ڈاکٹر ولید رسول (کشمیر)، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، غلام رضا نقوی ایڈوکیٹ (سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل) معروف کالم نگار و سابق بیوروکریٹ عبدالحمید، اسی طرح بیرسٹر اے ماجد ترمبو اور ملک کے نامور تجزیہ کار سمیع اللہ ملک جیسی متعدد موثر اور جید شخصیات اپنے تجزیات پیش کرچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 961470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش