QR CodeQR Code

کوئٹہ، نومنتخب اسپیکر بلوچستان کی طبیعت ناساز، کراچی روانہ

1 Nov 2021 17:40

خاندانی ذرائع کے مطابق میر جان جمالی کو علاج کے غرض سے کوئٹہ سے کراچی شفٹ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر جان محمد جمالی کی طبیعت ناساز ہے۔ جسکی وجہ سے انہیں خصوصی طیارے کے زریعے کوئٹہ سے کراچی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو علاج کے غرض سے کراچی لے جایا گیا ہے۔ خصوصی طیارے میں میر جان جمالی کے ہمراہ ان کے بھائی میر طارق خان جمالی، میر فائق علی خان جمالی، میر فاروق خان جمالی، میر اسفندیار خان جمالی اور دیگر فیملی ممبرز بھی کراچی گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 961494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961494/کوئٹہ-نومنتخب-اسپیکر-بلوچستان-کی-طبیعت-ناساز-کراچی-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org