QR CodeQR Code

چیئرمین نیپرا مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں، حافظ نعیم الرحمٰن

2 Nov 2021 16:42

حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟ نیپرا میں حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی حکومت کے ساتھ چیئرمین نیپرا پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، آئی پی پیز سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق حکومت کے مہنگے معاہدوں کی بھی مذمت کرتا ہوں، چیئرمین نیپرا سے درخواست ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیئرمین نیپرا سے مخاطب ہوکر یہ بھی کہا کہ آپ وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہیں، حالانکہ آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 961658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961658/چیئرمین-نیپرا-مزید-بجلی-مہنگی-کرنے-کی-اجازت-نہ-دیں-حافظ-نعیم-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org