0
Tuesday 2 Nov 2021 22:06

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کی افغانستان میں حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگرد تنظیمیں ایک مرتبہ پھر متحرک ہوچکی ہیں۔ جس کے بعد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف حملوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ کے اعتبار سے بلوچستان ملک میں دوسرے نمبر رہا ہے، جہاں سے پچھلے تین ماہ میں 18 حملے اور کارروائیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

معلومات کے مطابق اس دوران 55 شدت پسند مختلف کارروائیوں میں مارے گئے ہیں، جبکہ 6 پولیس، 11 فرنٹیئر کور اور 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں سے بڑی کارروائی بلوچستان کے ضلع مستونگ سے رپورٹ ہوئی تھی۔ جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے داعش کے 11 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 961698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش