0
Wednesday 3 Nov 2021 03:27

ہم امریکا اور انسان دشمن ظالم استکباری طاقتوں کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

ہم امریکا اور انسان دشمن ظالم استکباری طاقتوں کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل لکھی غلام شاہ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جشن میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوا۔ اس موقع پر جشن سے خطاب اور تنظیمی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ کی ذاتِ گرامی عالم انسانیت کے رہبرِ و رہنما ہیں جو اپنے عظیم اخلاق و بے مثال کردار کے باعث صاحب خلق عظیم ہیں، ان کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ اہل بیت (ع) نے خدا کے دین اور نظام کی بالادستی اور نظام عدل و انصاف کے قیام کے لئے جدوجہد کی، انہوں نے مستکبرین کے مقابلے کے لئے مستضعفین میں بیداری اور شعور پیدا کیا اور انہیں استکباری قوتوں کے مقابلے میں قیام کا درس دیا، اللہ تعالیٰ نے مستعفین سے عہد کیا ہے کہ وہ انہیں روئے زمین کی حاکمیت عطا فرمائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا، شیاطین عالم اور انسان دشمن ظالم استکباری طاقتوں کے دشمن ہیں، جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فرعون سے اور امام حسین علیہ السلام کی یزید سے دشمنی تھی ہم اسی طرح عصر حاضر کے فرعون اور یزید یعنی امریکہ اور اسرائیل سے عداوت رکھتے ہیں۔ تقریب جشن میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما اصغر علی سیٹھار نظام دین انقلابی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے چک ضلع شکار پور کے مومنین کے خلاف چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر درج کی گئی ایف آئی آر کو جج کی طرف سے جھوٹ قرار دے کر عزاداروں کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 961736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش