QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والا گرفتار

3 Nov 2021 15:55

ایک کارروائی کے نتیجے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر پھیلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس کے نتیجے میں واٹس ایپ پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے ایک ملزم کو ثبوت سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے بھی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 961823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961823/کوئٹہ-ایف-آئی-اے-کی-کارروائی-بچوں-نازیبا-ویڈیوز-پھیلانے-والا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org