QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے دمشق پر ہوائی حملہ، معمولی مالی نقصان

3 Nov 2021 22:33

غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ شب مقامی وقت کیمطابق 12 بجکر 56 منٹ پر مقبوضہ فلسطین کی ہوائی حدود سے شامی دارالحکومت دمشق کے قریب واقع چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شامی دارالحکومت دمشق کو ایک مرتبہ پھر ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 56 منٹ پر صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی ہوائی حدود سے شامی دارالحکومت دمشق کے گرد و نواح میں واقع چند اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشانہ بنائے جانے والے مقامات میں ایک ریف دمشق کا علاقہ زاکیہ بھی ہے جہاں معمولی مالی نقصان سے ہٹ کر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مقبوضہ گولان ہائیٹس اور مقبوضہ فلسطین و لبنان کی ہوائی حدود کے ذریعے گاہے بگاہے شامی اہداف پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جن میں سے اکثر و بیشتر کو شامی ہوائی دفاعی سسٹمز کی جانب سے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز بھی غاصب صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے دمشق کے نواح میں واقع الدیماس نامی علاقے میں تعینات شامی فوج کے بریگیڈ نمبر 94 کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے جواب میں شامی ہوائی دفاعی سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صیہونی طیاروں کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 961872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/961872/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-دمشق-پر-ہوائی-حملہ-معمولی-مالی-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org