0
Thursday 4 Nov 2021 00:21

بحر تا نہر پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک "سیف القدس" نیام میں نہیں جائیگی، اسمعیل ہنیہ

بحر تا نہر پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک "سیف القدس" نیام میں نہیں جائیگی، اسمعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے آج بالفور ڈیکلریشن کی سالگرہ کے موقع پر پورے فلسطین کی مکمل ازادی پر تاکید کی ہے۔ قدس پریس کے مطابق سوشل میڈیا پر منعقد ہونے والی ایک نشست سے خطاب میں اسمعیل ہنیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج منحوس اعلان بالفور کی سالگرہ کے موقع پر ہم تاکید کرتے ہیں کہ ہم قدس شریف کے مرکز پر مبنی پورے کے پورے فلسطین کو ضرور بالضرور واپس لے کر رہیں گے جس کے بعد ہر ایک فلسطینی اپنی سرزمین پر واپس لوٹے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ "سیف القدس مزاحمتی آپریشن" بحر تا نہر تک کے فلسطینی جغرافیے پر تاکید کرنے کے لئے انجام دیا گیا تھا جبکہ پورے کے پورے فلسطین کی مکمل آزادی تک "سیف القدس" نیام میں نہیں جائے گی۔ حماس کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ اس مزاحمتی آپریشن کے ذریعے تاکید کی گئی تھی کہ اگر قدس شریف پر حملہ کیا گیا تو پورے فلسطین سے ایک طاقتور جواب دیا جائے گا جبکہ یہ مسئلہ "مزاحمتی محاذ کو محدود کرنے کی کوشش" کی شکست پر دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں زوردیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ غزہ کے اندر محصور نہیں بلکہ اس کے پیشرفتہ اور مزید طاقتور میزائل اب پورے کے پورے مقبوضہ فلسطین تک رسائی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 961892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش