2
0
Sunday 4 Sep 2011 01:12

ٹونی بلیئر کی سالی لورن بوتھ کا لندن میں قدس جلوس سے تاریخی خطاب

ٹونی بلیئر کی سالی لورن بوتھ کا لندن میں قدس جلوس سے تاریخی خطاب
لندن:اسلام ٹائمز۔ محترمہ لورن بوتھ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی سالی، معروف صحافی اور انسانی حقوق تنظیم کی رہنما ہیں، انہوں نے طویل تحقیق کے بعد حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں اسلام قبول کیا، رمضان المبارک کے آخری جمعے کے دن لندن میں یوم القدس کے اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینی تحریک انتفاضہ کی بھرپور حمایت اور فلسطینیون کے خلاف اسرائیلی ظلم و ستم اور جارحیت پر زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت طشت از بام کرتے ہوئے بعض ایسے حقائق سے بھی پردہ ہٹایا جسکا اس سے پہلے شاید ہی کسی کو علم ہو۔ محترمہ لورن بوتھ کے خطاب کے متن کا مکمل ترجمہ قارئین اسلام ٹائمز کی نذر کرتے ہیں۔
میری بہنوں اور بھائیو، سلام علیکم!
میرے پاس ان ڈاکٹروں کی مکمل رپورٹس پڑی ہیں جو کرانہ باختری اور غزہ میں سرگرم عمل ہیں اور آج میں چاہتی ہوں کہ ان سے آپ کو بھی مطلع کروں۔
برادران و خواہران! اسرائیل کے جن جرائم کے متعلق آپ کو علم ہے وہ اسرائیل کے تمام جرائم کے مقابلے میں سمندر کے ایک قطرے یا ساحل کے مقابلے میں ریت کے ایک ذرے کے برابر ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز روزانہ اسرائیلی پولیس کی چیکنگ پوائنٹس سے گزر کر جاتے ہیں، اور اسرائیلی سپاہی انہیں  گند اور کچرہ عرب جیسے ناموں سے پکارتے ہیں۔ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کا ایک نمونہ آپکی خدمت میں پیش کرتی ہوں، جو میں نے بذریعہ فون ایسی حالت میں سنا جب ایک ڈاکٹر کسی فلسطینی بچے کی جان بچانے میں مشغول تھا۔
میرے بھائیو اور بہنو! ابھی دو ہفتے قبل مجھے کچھ ایسی اطلاعات ملیں کہ ایک ڈاکٹر کسی خاتون کو خون میں لت پت کپڑوں میں دیکھ کر ٹھہرتا ہے، دیکھیں یہ بات میں نے خود ہی سنی ہے، وہ خاتون اس ڈاکٹر سے عربی زبان میں کہتی ہے۔ واللہ اسرائیلی فوجیوں نے میری عزت لوٹ لی ہے۔ یہ بات میں نے اپنے کانوں سے سنی کہ 3 سے زیادہ فوجیوں نے اس خاتون سے زیادتی کی، مگر آپ کو اس بارے کوئی اطلاع نہیں۔
ذرا اجازت دیں تاکہ آج میں اسرائیلی مظالم کے متعلق کھل کر گفتگو کروں۔ غزہ سے ایک چھوٹے بچے نے مجھے فون کیا اور مجھے امی کہہ کر پکارا، اور کہا: "اماں! میں ایک ویرانے میں ایک گڑھے میں پڑا ہوں کیونکہ اسرائیلی بلڈوزروں نے میرا مکان مسمار کر دیا ہے۔ میں کسی بھی درد دل رکھنے والے انسان کو اپنا ایڈریس بتا دیتا ہوں، تاکہ آ کر میری مدد کر سکے۔ کیونکہ اسرائیلیوں نے میرے پیٹ میں اتنے گھونسے مارے ہیں کہ میں صحیح طریقے سے سانس بھی نہیں لے سکتا ۔" یہ ماجرا میں نے اپنے کانوں سے سنا ہے۔
برادران و خواہران! جب میں سنتی ہوں کہ فلسطینیوں کو مزاحمت نہیں کرنی چاہئے بلکہ انہیں مذاکرات کے ذریعے صلح کی طرف بڑھنا چاہئے، اس سلسلے میں، میں صرف ایک ہی بات کہہ سکتی ہوں اور آپ سے بھی استدعا کرتی ہوں کہ میرے ساتھ آواز بلند کر کے کہیں کہ ہماری مزاحمت اب مزید قوت پکڑے گی اور با آواز بلند یہ نعرہ لگاو:
"جب تک عدل نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا"
 ( No Justice, No Peace)
خدا کی قسم! اسرائیلی ایک منٹ کے لئے بھی آرام سے نہیں سو سکیں گے اور زندگی کا مزہ نہیں چکھ سکیں گے جب تک ایک بھی فلسطینی بچہ انکی جیل میں ہے یا ایک فلسطینی بچے کو اسرائیلی بموں سے اذیت پہنچ رہی ہے۔
نعرہ: " عدل نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا"
لوگ کہتے ہیں کہ یہ حماس کون لوگ ہیں، میں دنیا کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ حماس فلسطینیوں کی منتخب کردہ حکومت ہے، جنہیں غزہ کے عوام نے چنا ہے، انہیں اس بات کا پورا حق ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت اور مقاومت کریں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مزاحمت کرنا فلسطینیوں کا پورا حق ہے، ہمیں یوں کہنا چاہئے کہ ہم آپ (فلسطینی مزاحمتکاروں) کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ فلسطینیوں کو استقامت دکھانا چاہئے اور اسرائیلی بموں کے مقابلے میں اپنے گھروں کے اندر (اپنے بسترے میں) نہیں مرنا چاہئے بلکہ گھر سے نکل کر میدان میں مقابلہ کرنا چاہئے۔
میرے عزیز بہن بھائیو! اب بیت المقدس کی آزادی کا وقت آن پہنچا ہے، اب ضروری ہے کہ مسلمانوں کی تمناوں کے مطابق قدس آزاد ہو، تاکہ وہاں خدائے واحد و یکتا کے سامنے سر بسجود ہو کر نماز پڑھیں۔ آج ہم یہاں سے اعلان کرتے ہیں کہ اے  اسرائیل! تیرے تمام جرائم کو ہم نے دیکھ لیا، ہمیں تم سے نفرت ہے۔ اور ہماری ڈکشنری میں اسرائیل نام کی کوئی حکومت موجود نہیں کیونکہ یہ ظالم حکومت انسانیت کے خلاف ظلم اور جبر کا ارتکاب کر رہی ہے۔
عرب لیگ سے بھی ہم کہنا چاہتے ہیں جن کا آج مصر میں اجلاس ہو رہا ہے، کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کریں۔ خصوصا مصر، لبنان اور اردن سے ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی سرحدوں کی طرف بڑھیں اور اسرائیل کے مظام کو روکیں، انکے چُنگل سے قدس کو آزاد کرائیں، غزہ کو آزاد کرائیں، غزہ کی خاطر جہاد کریں۔
"عدل نہ ہو، امن قائم نہیں ہوسکتا"
( No Justice, No Peace)
خبر کا کوڈ : 96195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
خدا اس خاتون کو مزید حوصلہ دے اور مغربیوں کو خدا انہی کی طرح اسلام راستہ دکھادے
United States
ab inshalla sheia mazhab puri donya par chany wala hy.
ہماری پیشکش