0
Thursday 4 Nov 2021 19:31

عراق سے امریکی انخلاء جاری، تاحال 2100 ٹرالر خارج ہو چکے ہیں، مذاکراتی نشست

عراق سے امریکی انخلاء جاری، تاحال 2100 ٹرالر خارج ہو چکے ہیں، مذاکراتی نشست
اسلام ٹائمز۔ ملک سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کے لئے آج بغداد میں منعقد ہونے والی ایک مذاکراتی نشست میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنے فوجی سازوسامان کا ایک بڑا حصہ خارج کر دیا ہے۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق مشترکہ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر الشمری کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس مذاکراتی نشست میں امریکی "عزم سخت" آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر جان برنان سمیت متعدد عراقی، امریکی و فرانسوی فوجی افسروں نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق مذاکراتی نشست کے آخر میں جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس نشست کو عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے لئے تکنیکی و سکیورٹی مذاکرات قرار دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی اتحاد سے متعلق فوجی سازوسامان کے حامل 2 ہزار 100 ٹرالے عراق سےخارج کر دیئے گئے ہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق مسلح بکتر بند گاڑیوں، کرینوں اور پانی کے ٹینکروں پر مشتمل 1 ہزار 800 گاڑیاں عراقی فورسز کے حوالے بھی کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 962027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش