QR CodeQR Code

بجلی گیس اس لئے مہنگی ہے کیونکہ پاک ایران گیس پائپ لائن ختم کی گئی، شازیہ مری

4 Nov 2021 20:37

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر کبھی کفر کے فتوے، کبھی ملک توڑنے کی تہمت لگائی گئی، اب کفر کے فتوے، غداری کی تہمت کی جگہ کرپشن کے الزامات نے لے لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی پی کی قیادت پر ہر دور میں الزامات کی نوعیت تبدیل کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت پر کبھی کفر کے فتوے، کبھی ملک توڑنے کی تہمت لگائی گئی۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ اب کفر کے فتوے، غداری کی تہمت کی جگہ کرپشن کے الزامات نے لے لی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روک کر قوم کے مستقبل کو تاریک کیا گیا۔ پی پی رہنماء نے کہا کہ بجلی، گیس اس لئے مہنگی ہے، کیونکہ پاک ایران گیس پائپ لائن ختم کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 962032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/962032/بجلی-گیس-اس-لئے-مہنگی-ہے-کیونکہ-پاک-ایران-پائپ-لائن-ختم-کی-گئی-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org